واشنگٹن: امریکی گلوکارہ چیریلین المعروف چِر نے ملک بھر میں تعلیمی ادارے کھولنے کے صدارتی فیصلے پر شدید تنقید کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کو جانور قرار دے دیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں امریکی گلوکارہ چیریلین نے کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ لوگ ڈرے اور سہمے ہوئے ہیں، حالات ناقابلِ یقین ہیں اور طبیعت میں بے چینی پائی جاتی ہے۔ اس کے تدارک کیلئے عوام کو لمبے لمبے تین سانس لینے چاہئیں کیونکہ آپ سب سے کوئی نہ کوئی محبت کرتا ہے۔
پیغام میں امریکی گلوکارہ نے کہا کہ مجھے جو چیز خوف میں مبتلا کرتی ہے وہ یہ ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ بچوں کو بغیر کسی حفاظتی منصوبہ بندی کے اسکولوں کی طرف دھکیلنے میں مصروف ہیں۔ اب تک انہوں نے 2 امریکی ریاستوں کو اسکول کھولنے پر مجبور کردیا ہے۔
امریکی گلوکارہ چیریلین نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اِس اقدام کے باعث آج امریکا میں 50 ہزار مزید لوگ کورونا وائرس کا شکار ہو گئے۔ عوام سے درخواست کرتی ہوں اپنے پیاروں اور قیمتی افراد کی جانوں کیلئے ٹرمپ جیسے جانور پر بھروسہ نہ کریں کیونکہ وہ لوگوں کی جان لے لیتا ہے۔
Know Ppl are Afraid,Uncertain, Anxious.Take 3 Breaths,You Are Loved.
Thing That Makes Me Afraid, trump Forcing Children Into School Without Safety Plan.
He Forced states 2 open & 50 Thousand ppl contacted Covid 19 Today.🙏🏻DONT TRUST UR PRECIOUS ONES WITH THIS
ANIMAL.HE KILLS— Cher (@cher) July 9, 2020
یاد رہے کہ اِس سے قبل امریکی گلوکارہ چیریلین عرف چِر نے ملک کے صدر پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اچھے انسانوں میں اٹھنے بیٹھنے کے لائق نہیں ہیں۔
ٹوئٹر پر گزشتہ ماہ اپنے پیغام میں امریکی گلوکارہ اور شاعرہ چیریلین نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ یہ حق ہی نہیں رکھتے کہ اچھے انسانوں میں نشست و برخاست کرسکیں جبکہ وہ محبت کرنے والے انسانوں کے درمیان رہنے کے بھی لائق نہیں۔
مزید پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ اچھے انسانوں میں اٹھنے بیٹھنے کے لائق نہیں۔چِر