کورونا سے بچاؤ کیلئے امریکی گلوکارہ کا عوام کو نت نئے راستے تلاش کرنے کا مشورہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا سے بچاؤ کیلئے امریکی گلوکارہ کا عوام کو نت نئے راستے تلاش کرنے کا مشورہ
کورونا سے بچاؤ کیلئے امریکی گلوکارہ کا عوام کو نت نئے راستے تلاش کرنے کا مشورہ

صدرِ مملکت ڈونلڈ ٹرمپ پر شدید تنقید کرنے والی امریکی گلوکارہ چیریلن عرف چِر نے کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے عوام کو نت نئے راستے تلاش کرنے کا مشورہ دے دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گلوکارہ چیریلین نے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ عوام اپنا خیال رکھیں، ماسک پہنیں اور دستانوں کا استعمال کریں جو آج کل ایک باکس میں دستیاب ہیں جبکہ اپنی حفاظت کیلئے مزید راستے بھی تلاش کریں اور اپنی اور اپنے اہلِ خانہ کی حفاظت کریں۔

امریکی گلوکارہ چیریلین نے کہا کہ میرا دل چاہتا ہے کہ آپ لوگ صحت مند ہوں، میں قسم کھاتی ہوں کہ عوام سے کبھی جھوٹ نہیں بولوں گی۔ مجھے عوام کی صحت کا بہت خیال ہے۔ کورونا کے خلاف اسمارٹ طریقے استعمال کریں کیونکہ یہ وائرس مہلک اور جان لیوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے پہلے بھی سائنسدانوں کے ساتھ کام کیا ہے اور اب بھی زبردست سائنسدانوں کے ساتھ کام جاری ہے۔ عوام کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ہدایات پر عمل کریں۔ 

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ اچھے انسانوں میں اٹھنے بیٹھنے کے لائق نہیں ہیں۔چِر

Related Posts