واشنگٹن: امریکی سینیٹر مارکو روبیو نے کہا ہے کہ یوکرین میں نو فلائی زون کی اجازت دینے سے تیسری عالمی جنگ کا آغاز ہوجائے گا، لوگوں کو سمجھنا ہوگا نو فلائی زون کیا ہے؟
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں امریکی سینیٹر مارکو روبیو نے کہا کہ روس یوکرین تنازعے کے دوران یوکرین میں نو فلائی زون کے نفاذ سے تیسری عالمی جنگ چھڑ سکتی ہے۔ نو فلائی زون کیا ہوتا ہے؟ لوگوں کویہ سمجھنے کی ضرورت ہے۔
روس کی ایران کے جوہری معاہدے میں رکاوٹ بننے کی دھمکی
بیان میں امریکی سینیٹر مارکو روبیو نے مزید کہا کہ یہ کوئی ایسا ضابطہ نہیں کہ جسے آپ منظور کر لیں تو ہر کسی کو اس کا احترام کرنا ہوگا۔ نوفلائی زون کا مطلب دراصل یوکرین پر حملہ آور روسی طیارے مار گرانے کا اختیار ہے۔
امریکی سینیٹر نے کہا کہ روس سے تیل کی درآمد جاری رکھنے کا مطلب یوکرین کے خلاف جنگ کیلئے فنڈز مہیا کرنا ہے۔ اگر یوکرین میں نو فلائی زون کی اجازت دی گئی تو روس کے طیارے مار گرانے کے نتیجے میں تیسری عالمی جنگ کا خدشہ ہے۔
دوسری جانب روس کا یوکرین کے خلاف مبینہ فوجی آپریشن جاری ہے۔ یوکرینی صدر ولادی میر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ ہم جنگی جرائم میں ملوث فوجیوں کا قبر تک پیچھا کریں گے۔ روس کو جان بوجھ کر عام شہریوں کو قتل کرنے کا حساب دینا ہوگا۔