امریکی رئیلٹی شو اسٹار کیلیا پوسی نے خودکشی کرلی

مقبول خبریں

کالمز

zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟
zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکی رئیلٹی شو اسٹار کیلیا پوسی نے خودکشی کرلی
امریکی رئیلٹی شو اسٹار کیلیا پوسی نے خودکشی کرلی

نیویارک: امریکہ کی کم عمر رئیلٹی شو اسٹار کیلیا پوسی نے 16 سال کی عمر میں خود کشی کرلی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کیلیا پوسی کے اہلخانہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ وہ ایک قابل نوعمر لڑکی تھی جس کے سامنے ایک روشن مستقبل تھا لیکن بدقسمتی سے ایک لمحے میں، اس نے اپنی زندگی کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

اہلخانہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ کیلیا پوسی نے اپنی صلاحیتوں کی بناء پر کئی ٹرافیاں جیتیں اور اپنی موت سے پہلے، پوسی ایوی ایشن کے لیے اپنے شوق کو آگے بڑھانے اور اپنے کمرشل پائلٹ کا لائسنس حاصل کرنے کے لیے کام کرنے کی منصوبہ بندی کررہی تھیں۔

دوسری جانب کیلیا پوسی کی والدہ نے سوشل میڈیا پر جاری کردہ پیغام میں کہا ہے کہ میرے پاس الفاظ نہیں، میری خوبصورت بیٹی چلی گئی۔

واضح رہے کہ انہوں نے کیلیا کی موت پر سوگ منانے والے تمام لوگوں سے اُن کی رازداری کا خیال رکھنے کی اپیل بھی کی تھی۔

معلوم رہے کہ کیلیا کو امریکی رئیلٹی شو ’’ٹوڈلرز اینڈ ٹائراس‘‘ میں شرکت کے بعد شہرت ملی تھی، اس شو میں کئی خاندان اپنے بچوں کو مقابلۂ حسن کے لیے تیار کر رہے تھے۔

Related Posts