امریکی ماہرین نے دل کا پہلا تفصیلی نقشہ تیار کرلیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

متعدد امریکی جامعات اور اداروں کے ماہرین نے مل کر انسانی دل کا پہلا تفصیلی نقشہ بنایا ہے جس میں خلوی اور سالماتی سطح پردل کو دیکھا جاسکتا ہے، یہاں تک کہ خلیات کے ایک مرکزے کو بھی زوم کرکے دیکھنا ممکن ہے، اس سے دل کے امراض کے علاج میں مدد مل سکے گی۔

سائنسی جریدے نیچر میں شائع رپورٹ کے مطابق میساچیوسیٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی)، ہارورڈ ، بائرکمپنی اور دیگر ہسپتالوں کے ماہرین نے ’انسانی قلب کے ہر خلیے کے مرکزے کا ایک تفصیلی نقشہ‘ بنایا ہے۔

اس سے ہارٹ فیل کے عمل کو سالماتی (مالیکیولر) سطح پرنوٹ کیا جاسکتا ہے۔ یوں دل کی انتہائی باریک تفصیلات کو جان کر پورے قلب کا علاج کرنے میں مدد ملے گی۔

تحقیق کے روحِ رواں ناتھن ٹکر کہتے ہیں کہ دل محض کوئی گوشت کا ٹکڑا نہیں بلکہ کئی اقسام کے خلیات کا ایک پیچیدہ مجموعہ ہے، یہ سب ایک ساتھ مل کر کام کرتے ہیں تو دل ایک بہترین پمپ بن کرخون آگے پہنچاتا ہے، اس تحقیق میں ہارٹ فیل اور امراضِ قلب میں کی دیگر وجوہ کو بنیادی خلوی سطح تک دیکھنا ممکن ہوگا۔

Related Posts