امریکی مگرمچھ ٹک ٹاک پر آتے ہی چھا گیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

یارک کے علاقے سے تعلق رکھنے والا ویلی گیٹر نامی مگرمچھ پورے امریکا میں مقبول اور اسے مشہور پالتو جانور کا درجہ حاصل ہے، اسے ٹک ٹاک پر پسند کرنے والوں کی تعداد 80 ہزار سے زائد ہوچکی ہے۔

اس مگرمچھ کو ایموشنل سپورٹ جانور کا نام بھی دیا گیا ہے جس سے لوگ جذباتی لگاؤ رکھتے ہیں۔ اس وقت ویلی گیٹر کی عمر 7 برس ہے اور لوگ اسے بہت پسند کرتے ہیں، تاہم اب یہ پسندیدہ ترین پالتو جانوروں کے مقابلے میں شامل ہوگیا ہے اور دیکھنا یہ ہے کہ کتنے لوگ اسے ووٹ دیت ہیں۔ تاہم اس کی غیرمعمولی مقبولیت کے باعث اسے ایک بہتر امیدوار قرار دیا جارہا ہے۔

ویب سائٹ پر جا کر ووٹ دیتے ہوئے اپنی رائے کا اظہار کریں۔ اگرویلی گیٹر یہ مقابلہ جیت جاتا ہے تو اسے 10 ہزار ڈالر کی رقم ملے گی اور ایک میگزین میں اس پردو صفحات شائع کئے جائیں گے۔

اس کے علاوہ ایک گھوڑا، ہینک نامی کتا اور ایک نسل کا چوہا بھی شامل ہے۔ اس ضمن میں ووٹنگ کا پہلا مرحلہ یکم ستمبرکو ہوگا جس میں 20 پالتو جانور شامل ہیں۔

ویلی گیٹر کے مالک کا کہنا ہے کہ یہ خوبصورت مخلوق ہے اور امید ہے کہ یہ مقابلہ جیت جائے گا۔ یہاں تک کہ اسے مریض اور ڈاکٹر دیکھ کر بھی بہت خوش ہوتے ہیں۔

ویلی گیٹر کو بھنے مرغی کا کچا گوشت اور بھنی ہوئی مکئی بہت پسند ہے۔

Related Posts