امریکی اداکارہ کا جذبہ، غزہ کیلئے 20 لاکھ ڈالر جمع کرلیے

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو کیپٹل

مشہور ویب سیریز ‘بریجرٹن’ کی اسٹار معروف ہالی ووڈ اداکارہ نکولا کوگلن نے غزہ کے لیے 20 لاکھ ڈالر جمع کرلیے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیٹ فلکس کی مشہور سیریز’ بریجرٹن’ میں اہم کردار ادا کرنے والی امریکی اداکارہ نے فلسطینیوں کے لیے 20 لاکھ ڈالر کے فنڈز جمع کرلیے۔

اداکارہ نے یہ فنڈز اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے فلسطینی بچوں کے ریلیف فنڈ ( پی سی آر ایف) کے لیے جمع کیے۔ نکولا کوگلن کی سوشل میڈیا پر فنڈز اکٹھا کرنے کی کوششوں سے نہ صرف پیسے جمع ہوئے بلکہ لوگوں کو فلسطین کی صورتحال اور فلسطینی بچوں کی حالت زار کے بارے میں بھی بڑے پیمانے پر آگہی حاصل ہوئی۔

اداکارہ نکولا کوگلن کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ میں وہ کام کر رہی ہوں جو مجھے پسند ہے اور میں پوری دنیا میں گھومتی ہوں لیکن اس کے ساتھ ساتھ جو کچھ غزہ میں ہو رہا ہے مجھے اس کا بھی علم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فلسطین اور فلسطینی بچوں کے لیے کچھ کرنا میری اخلاقی ذمہ داری تھی اور مجھے فلسطین کے لیے فنڈز اکٹھا کر کے بہت اچھا لگا اور خوشی محسوس ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق فسلطینی بچوں کے لیے فنڈز جمع کرنے پر پی سی آر ایف نے اداکارہ نکولا کوگلن کا شکریہ ادا کیا۔

Related Posts