امریکی اداکار والٹر اولکیوچ طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

American actor Walter Olkewicz dies after prolonged illness

نیویارک: لازوال کرداروں کا خالق امریکی کردار اداکار والٹر اولکیوچ طویل علالت کے بعد 72 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

والٹر اولکیوچ نے ٹوئن پیکس، گریس انڈر فائر اور سینفیلڈ سمیت ٹی وی سیریز میں کام کیا، ان کے بیٹے زیک اولکیوچ نے انتقال کی تصدیق کردی ہے۔

مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زیک اولکیوچ نے کہا کہ ان کے والد نے تخلیقی صلاحیتوں سے برسوں تک لوگوں کے چہروں پر خوشیاں بکھیریں۔

مزید پڑھیں:آسٹریلین فیشن ڈیزائنر کارلا زمپاٹی 78 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں

والٹر اولکیوچ امریکی ٹی وی اور فلموں میں برسوں سے انوکھے انداز میں اپنے کام کے حوالے سے مشہور تھے، انہوں نے ٹوئن پیکس، گریس انڈر فائر ،سینفیلڈ ، دی کلائنٹ اورکیڈلک میں لازوال کردار اداکیا۔

14 مئی 1948 کو پیدا ہونیوالے والٹر اولکیوچ بیون ہائی اسکول اور کولوراڈو اسٹیٹ یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کی اور1976 ء کو اپنے فنی کیریئر کا آغاز کیا، والٹر اولکیوچ نے ایک بیٹا، بہو اور دو پوتوں کو سوگوار چھوڑا ہے۔

Related Posts