ہمارے اوپرامریکا نے چوروں کے ٹولے کومسلط کیا،عمران خان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہمارے اوپرامریکا نے چوروں کے ٹولے کومسلط کیا،عمران خان
ہمارے اوپرامریکا نے چوروں کے ٹولے کومسلط کیا،عمران خان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اگر یہ حکومت رہ گئی تو دشمن سے زیادہ ملک کا نقصان کریں گے، اگر اپوزیشن لیڈر لوٹا راجہ ریاض ہو گا توسمجھ لیں جمہوریت ختم ہو گئی۔ جب ادارے تباہ ہوں تو ملک تباہ ہو جاتا ہے۔ہمارے اوپرامریکا نے چوروں کے ٹولے کومسلط کیا ہے، اگریہ رہ گئے توسب سے پہلے جمہوریت ختم ہو گی، یہ پاکستان کے انصاف کا نظام تباہ کر رہے ہیں۔

سابق وزیراعظم نے پاکستان تحریک انصاف کے لیبر ونگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج مزودوروں کو پیغام دینا چاہتا ہوں، کورونا کے دوران پوری دنیا میں لاک ڈاؤن کیا گیا، اپوزیشن کو دیہاڑی دار طبقے کی فکرنہیں تھی، جب ان سے پوچھا دیہاڑی دار طبقے کا کیا بنے گا مجھے ایک دفعہ سوال کا جواب نہیں دیا گیا۔

عمران خان نے کہا کہ کورونا وباء کے درمیان اپوزیشن نے کہا اگرعمران لاک ڈاؤن نہ کرے تو مقدمہ درج کیا جائے، پوری دنیا نے اعتراف کیا کورونا کے دوران پاکستان نے معیشت کوبچایا۔ چینی شہروہان میں مکمل لاک ڈاؤن تھا، مجھ پراپوزیشن نے لاک ڈاؤن کرنے کا پریشرڈالا، جب وزیراعظم تھا تو بار بار کہا اگر پورا ملک لاک ڈاؤن کیا تو دیہاڑی دارکا کیا بنے گا۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ہماری حکومت نے کورونا کے دوران ڈیڑھ کروڑ خاندانوں کو 12 ہزار کیش دیئے، دنیا نے ہماری حکومت کے احساس پروگرام کومانا، جس حکومت کو کہتے تھے اہل نہیں ہم نے اپنی معیشت اورغریبوں کو بچایا، پاکستان کی واحد حکومت ہے جس نے غریب مزدوروں کے لیے پناہ گاہیں بنائیں۔ پناہ گاہوں میں مزدوروں کوصبح وشام کھانا ملتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے بھارت کی طرح لاک ڈاؤن نہیں کیا، بھارت میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے بے روزگاری اور غربت میں اضافہ ہوا، ہم نے کورونا کے دوران کنسٹریکشن، ٹیکسٹائل سیکٹر کو بند نہیں کیا، اللہ نے خاص کرم کیا ہماری معیشت نے 6 فیصد گروتھ کیا۔

عمران خان نے کہا کہ ہماری حکومت نے غریب لوگوں کوہیلتھ کارڈ دیئے۔ کامیاب جوان، کامیاب پاکستان پروگرام کے تحت سود کے بغیرقرض دیئے۔ ہماری حکومت نے ہر خاندان کو 10 لاکھ روپے کی ہیلتھ انشورنس دی، لاہور کے ڈاکٹرز ہسپتال میں بھی غریب اپنا علاج کروا سکتا ہے، غریب گھرانے پر بیماری کے دوران بڑا مشکل وقت آتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم روس سے 30 فیصد سستے تیل کا معاہدہ کررہے تھے، جب اس حکومت نے 60 روپے قیمت بڑھائی تب بھارت نے25روپے قیمت کم کی، یہ حکومت عوام نہیں اپنے کرپشن کیسزختم کرانے آئی ہے۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ آج یہ سارے چور اکٹھے ہوگئے ہیں، ان کے لیڈروں کا سب کچھ بیرون ملک ہے، اسی لیے امریکا نے ان کو ہمارے اوپرمسلط کیا یہ کنٹرول ہو سکتے ہیں۔کسانوں کو سود کے بغیرقرض دیئے، 25 لاکھ گھرانوں کو گھر بنانے کے لیے سود کے بغیر قرض دیئے، میرا جینا مرنا پاکستان ہے،30 سال حکمرانی کرنے والے ایک دوسرے کو چور کہتے تھے۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ چوروں کے ٹولے نے دوماہ میں ہمارے ساڑھے 3 سالہ ادوارسے زیادہ مہنگائی کر دی ہے، 3 ماہ پہلے کہتے تھے عمران خان کو پٹرول، ڈیزل کی قیمت نہیں بڑھانی چاہیے تھی، صرف تین ماہ میں سچ سامنے آ گیا، وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کہتا ہے ابھی مزید مہنگائی بڑھے گی، صرف پٹرول، ڈیزل، بجلی نہیں گھی، آٹا، چینی سمیت ہر چیز کی قیمت بڑھی ہے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جب میں کال دوں گا تو مزدوروں نے بھی باہر نکلنا ہے، ان کو عوام کی نہیں امریکا کے حکم کی فکر ہے، امریکا جو کہے گا یہ اس پرعمل کریں گے، آپ سب نے احتجاج کی تیاری کرنی ہے۔ آپ سب نے پرامن احتجاج کی تیاری کرنی ہے، اگر ہم کورونا کے دوران ڈیڑھ کروڑ خاندانوں کو 12 ہزار دے سکتے ہیں تو یہ حکومت بھی 12 ہزار دے۔

مزید پڑھیں:حکومت پرویز الٰہی سے عاجز، گھر بھیجنے کا فیصلہ

عمران خان نے کہا کہ ہماری حکومت نے پٹرول، ڈیزل کی قیمت بڑھانے کے بجائے 10 روپے کم کیے، ہماری حکومت پربھی آئی ایم ایف کا پریشرتھا لیکن ہم نے غریب لوگوں کو بچایا، یہ ہماری حکومت میں روزانہ مہنگائی مارچ کرتے تھے۔

Related Posts