شمالی کوریا نے کورونا پھیلانے پر گولی مارنے کا حکم دیا۔امریکہ کا دعویٰ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شمالی کوریا نے کورونا وائرس پھیلانے پر گولی مارنے کا حکم دیا۔امریکہ کا دعویٰ
شمالی کوریا نے کورونا وائرس پھیلانے پر گولی مارنے کا حکم دیا۔امریکہ کا دعویٰ

امریکا نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا میں قائم آمرانہ حکومت نے کورونا وائرس پھیلانے پر گولی مارنے کا حکم دیا جبکہ ملک میں وائرس کا ایک بھی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی کوریا میں تعینات امریکی فورسز کے کمانڈر کا دعویٰ ہے کہ حکومتِ شمالی کوریا نے ملک بھر میں کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے گولی مارنے کا حکم دیا تاکہ چین سے وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جائے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کورونا وائرس کو روکنے کیلئے شمالی کوریا کی حکومت ملک میں ناقص نظامِ صحت کے باعث ویکسین، حفاظتی کٹس یا ٹیسٹنگ کی بجائے فوجی طاقت کے استعمال پر یقین رکھتی ہے۔

رواں برس کے آغاز سے ہی کورونا وائرس نے چین سے دیگر ممالک میں آمدورفت شروع کی جسے روکنے کیلئے جنوری میں یہ شمالی کوریا نے اپنی بین الاقوامی سرحدیں بند کردیں۔

چین سے وائرس کی آمدورفت روکنے کیلئے شمالی کوریا نے سرحد بند کرتے ہوئے ایمرجنسی نافذ کی۔ جولائی میں نافذ کی جانے والی ایمرجنسی کے تحت وائرس کو بزورِ قوت روک دیا گیا۔

امریکی کمانڈر کے دعووں کے مطابق شمالی کوریا چین سرحد پر 2 کلومیٹر کے دائرے میں بفر زون قائم ہے جہاں خصوصی آپریشنز فورسز کو وائرس روکنے کیلئے متاثرہ افراد کو گولی مارنے کا حکم دیاگیا۔ 

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کورونا وائرس سے 3 لاکھ سے زائد افراد متاثر

Related Posts