ترقی کا حصول عزائم کی بلندی پر منحصر ہے یہی وجہ ہے کہ فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے 17 سالہ علی اسفند نے کرکٹ کے ذریعے دنیا بھر میں نام بنانے کو اپنا ہدف بنا رکھا ہے۔
بائیں ہاتھ سے باؤلنگ کرنے والے اسپنر کا تعلق بھی ان 107 ابھرتے ہوئے ستاروں میں سے ہے جنہیں پی سی بی پاتھ ویز پروگرام کے ذریعے کیرئیر میں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔
علی اسفند نے گزشتہ ڈومیسٹک سیزن میں سینٹرل پنجاب بلیوز کی نمائندگی کرتے ہوئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ انہوں نے نیشنل انڈر 19 کپ میں 10 وکٹیں حاصل کرکے بہترین باؤلر کا ایوارڈ حاصل کیا تھا۔ وہ نیشنل انڈر 19 چیمپئن شپ میں بھی 25 وکٹیں حاصل کرکے ٹورنامنٹ کے دوسرے بہترین باؤلر قرار پائے تھے۔
17 سالہ اسپنر کو خوشی ہے کہ پی سی بی کے پاتھ ویز پروگرام کے ذریعے نوجوان کھلاڑیوں کو 30 ہزار روپے ماہوار وظیفہ اور تعلیمی اسکالرشپ دیا جائی گی۔ اس پروگرام نے والدین کو بچوں کو کرکٹ کھیلنے کی اجازت دینے پر راضی کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
70 سالہ نسیم الدین نے گنیز ورلڈ ریکارڈ بنالیا، 2 سرٹیفیکٹ موصول ہوگئے