دنیا کی اہم ترین کمپنیوں کی لسٹ جاری، ایمازون، ایپل اور مائیکروسافٹ سرِ فہرست

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دنیا کی اہم ترین کمپنیوں کی لسٹ جاری، ایمازون، ایپل اور مائیکروسافٹ سرِ فہرست
دنیا کی اہم ترین کمپنیوں کی لسٹ جاری، ایمازون، ایپل اور مائیکروسافٹ سرِ فہرست

عالمی رینکنگ کے ادارے ورلڈ انڈیکس نے مالی کارکردگی کے لحاظ سے دُنیا کی اہم ترین کمپنیوں کی لسٹ جاری کردی ہے جس میں ایمازون، ایپل اور مائیکروسافٹ سرِ فہرست ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر رینکنگ کے ادارے ورلڈ انڈیکس نے ایک فہرست جاری کی جس کے مطابق آن لائن مارکیٹ اور خریدوفروخت کی ویب سائٹ ایمازون 4 کھرب 15 ارب 85 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز کی قدر کے ساتھ دنیا کی سب سے اہم کمپنی ہے۔

ورلڈ انڈیکس کی جاری کردہ فہرست میں موبائل فون بنانے والی کمپنی ایپل 3 کھرب 52 ارب 20 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز کے ساتھ دوسرے جبکہ کمپیوٹر کیلئے ونڈوز آپریٹنگ سسٹم، آفس اور دیگر اہم سافٹ وئیر بنانے والی کمپنی مائیکروسافٹ 3 کھرب، 26 ارب 54 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

 فہرست میں گوگل چوتھی بڑی کمپنی ہے جس کی قدر 3 کھرب 23 ارب 60 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز کے لگ بھگ ہے جبکہ ویزہ 1 کھرب 86 ارب 80 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز کے ساتھ پانچویں اور علی بابا 1 کھرب 52 ارب 52 کروڑ 50 لاکھ امریکی ڈالرز کے ساتھ چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

 ٹینسنٹ 1 کھرب 50 ارب 97 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز کے ساتھ ساتویں، فیس بک 1 کھرب 47 ارب 19 کروڑ ڈالرز کے ساتھ آٹھویں، مکڈونلڈز 1 کھرب 29 ارب 32 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز کے ساتھ نویں جبکہ ماسٹر کارڈ 1 کھرب 8 ارب، 12 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز کے ساتھ دسویں نمبر پر موجود ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: ایمازون کی موسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف  2 ارب ڈالرکی سرمایہ کاری 

Related Posts