حیرت انگیز، امریکی خاندان میں 137 سال بعد بیٹی کی ولادت

مقبول خبریں

کالمز

Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ
zia-2-1
کیا ایرانی ایٹمی پلانٹس پر امریکی حملہ ڈراما ہے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکا کے ایک شادی شدہ جوڑے کے یہاں بیٹی پیدا ہوئی ہے، اس خاندان میں 130 سال سے زائد  عرصے بعد یہ خوشی آئی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق شادی شدہ جوڑے نے 2 ہفتے قبل آڈری نامی بچی کو اپنی زندگی میں خوش آمدید کہا، یہ بچی 1885 کے بعد اپنے والد کے خاندان میں پیدا ہونے والی پہلی بچی ہے۔

بچی کے والد اینڈریو کلارک نے امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہم سب کے لیے بہت بڑا سرپرائز تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

معروف انڈین یو ٹیوبر نے اسلام قبول کرلیا

بچی کی والدہ کیرولین کلارک نےکہا کہ ان کے شوہر نے ابتدا میں شادی سے پہلے بتایا تھا کہ ان کے یہاں کافی وقت سے لڑکی کی پیدائش نہیں ہوئی ہے تو مجھے یقین نہیں آیا۔

کیرولین کلارک نےکہا کہ میں نے اپنے خاوند کے ماں باپ سے بھی اس حوالے سے پوچھا تو انہوں نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے خاندان میں براہ راست کوئی بچی پیدا نہیں ہوئی، اینڈریو کلارک کے انکلز اور کزنز کے گھر بیٹیوں کی پیدائش ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بچی صحت مند ہے اور اس کی پیدائش پر ہمارا خاندان بہت خوش ہے۔

Related Posts