مریم نفیس کی پریگننسی شوٹنگ وائرل ہونے کے بعد ان کے شوہر امان احمد بھی اپنی پہلی شادی کو لیکر سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کر رہے ہیں، جس کا مطلب یہ ہے کہ مریم نفیس سے ان کی پہلی نہیں، دوسری شادی ہے۔
دراصل سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے انکشاف کیا کہ اداکارہ مریم نفیس کے شوہر امان احمد کی شادی پہلے ان کی بیٹی میرا انصاری سے ہوئی تھی۔ یہ انکشاف اس وقت ہوا جب شادی کی پرانی تصاویر آن لائن گردش کرنے لگیں۔
دوبارہ منظر عام پر آنے والی تصاویر میں میرا انصاری کے سابق شوہر امان احمد سے ملتے جلتے ہیں، جو اب مریم نفیس کے شوہر ہیں۔
تاہم مریم نفیس اور بشریٰ انصاری میں سے کسی نے بھی اس پچھلی شادی کے بارے میں اس سے پہلے کبھی عوامی طور پر کچھ نہیں کہا۔
امان اور میرا کی شادی کی تصاویر اصل میں ایکسپریس انٹرٹینمنٹ کے فیس بک پیج پر 2013 میں شیئر کی گئی تھیں، یہ تصاویر ایک بار پھر سامنے آنے پر کچھ صارفین نے دولہا کی امان احمد سے مماثلت کی نشاندہی کی، جس کے ساتھ ہی یہ انکشاف ہر طرف وائرل ہوگیا۔
واضح رہے کہ میرا انصاری، جن کا اپنی پچھلی شادی سے ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے، دوسری بار 2020 میں نیویارک میں شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔
مریم اور امان 25 مارچ 2022 کو ایک نجی محفل میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔ یہ جوڑا اب اپنے پہلے بچے کی ولادت کا منتظر ہے۔