پاکستانی اداکار علی خان کیساتھ بولڈ سین فلم بند کرانے پر کاجول کو شدید تنقید کا سامنا

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!

بالی ووڈ اداکارہ کاجول پر مشتمل بھارتی ویب سیریز ’دی ٹرائل‘ ریلیز کردی گئی ہے جس میں پاکستانی نژاد برطانوی اداکار علی خان کے ساتھ اداکارہ کے بولڈ سین نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ کھڑا کردیا ہے۔

پاکستانی نژاد برطانوی اداکار علی خان نے کافی متاثر کن کردار ادا کیے ہیں، ڈان 2 سے لے کر میرے ہمسفر تک اُن کے کرداروں نے ہمیشہ ناظرین کو متاثر کیا ہے۔

علی نے حال ہی میں بھارتی ویب سیریز دی ٹرائل میں کام کیا ہے، جو کہ ’امریکی سیریز ‘دی گڈ وائف’ کا آفیشل ریمیک ہے جس میں اُن کے ہمراہ کاجول مرکزی کردار ادا کررہی ہیں، ویب سیریز کو کاجول کے شوہر اداکار اجے دیوگن نے پروڈیوس کیا ہے۔

’دی ٹرائل‘ کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر 14 جولائی کو ریلیز کیا گیا تھا اور اس کی8 قسطیں ہیں اور آخری قسطوں میں کاجول کو بوس و کنار کے مناظر میں دکھایا گیا ہے۔

ویب سیریز میں کاجول اور پاکستانی نژاد اداکار علی خان نے بچپن میں محبت ہوجانے والے اداکاروں کا کردار ادا کیا تھا جو بعد میں ایک دوسرے سے بچھڑ جاتے ہیں اور پھر دونوں کی الگ الگ شادیاں ہوجاتی ہیں لیکن کئی سال بعد ملنے پر ان کی محبت جاگ اٹھتی ہے، جس پر دونوں اداکار ایک دوسرے کو بوس و کنار کرتے ہیں۔

کاجول کے بوس و کنار کے مناظر کی ویڈیو کلپس وائرل ہونے کے بعد ان پر تنقید کی گئی اور لوگوں نے حیرانی کا اظہار کرنے سمیت ان کے شوہر اجے دیوگن کی غیرت کو بھی للکارا۔

Related Posts