کراچی: صدر شادی ہال ایسوسی ایشن پاکستان رانا ریئس کا کہنا ہے کہ ہمیشہ شادی ہالز کو نشانہ بنانا سراسر زیادتی ہے۔ ان کا کہنا ہے شادی ہال کی بندش سے ہزاروں لوگوں کے روزگار متاثر ہوں گے۔ سندھ حکومت اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے۔
ایم ایم نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے صدر شادی ہال ایسوسی ایشن رانا ریئس کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کے شادی ہال کی بندش کے اعلان کی سختی سے مزمت کرتے ہیں، کیونکہ شادی ہال مالکان ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کررہے ہیں۔
رانا ریئس کا کہنا تھا کہ شادی ہالز پر پابندی سے ہزاروں لوگوں کا روزگار متاثر ہوگا، شادی ہال بند ہوگئے تو اخراجات کہاں سے ادا کریں گے، ملازمین کی تنخواہیں، ٹیکس، بلز کے اخراجات برداشت کرنا ممکن نہیں رہے گا۔ سندھ میں کرونا کیسز میں کمی کے باوجود حکومتی اقدام سمجھ سے بالاتر ہے۔
صدر شادی ہالز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیلیے تیار ہیں، سندھ حکومت بھی ہمارے روزگار کے حوالے سے غور کرے، کرونا ایس او پیز کے ساتھ شادی ہال کھولنے کی اجازت دی جائے، امید ہے سندھ حکومت ہماری شعبے سے متعلق بہتر فیصلہ کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں : سابق ٹینس پلیئر خواجہ سعید حئی 91 برس کی عمر میں انتقال کرگئے