38 سال پہلے ہی بتادیا تھا کہ، الطاف حسین کا پی آئی اے کی نجکاری سے متعلق اہم انکشاف

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Altaf Hussain's Significant Disclosure over PIA Privatization
DAWN

ایم کیوایم لندن گروپ کے رہنماء الطاف حسین نے کہا ہے کہ پاکستان میں اب یہ نفرت اور تعصب کی سیاست نہیں چلے گی۔

سوشل میڈیا پیغام میں بانی ایم کیوایم الطاف حسین نے کہا کہ آج پی آئی اے کو بیچنے اور پنجاب ایئرلائن بنانے کی باتیں ہورہی ہیں۔

میں نے آج سے 38سال قبل کراچی کے نشتر پارک میں جلسے سے خطاب کے دوران پنجاب کی جانب سے کئے جانے والے متعصبانہ سلوک کا ذکر کرتے ہوئے پی آئی اے کے طیارے کوپنجاب ایئرلائن کہاتھا۔

سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے پنجاب ایئرلائن کی بات کی ہے، اس طرح میاں نوازشریف کے دل کی بات ان کی زبان پر آگئی ہے اور پنجاب کا اصل منصوبہ سامنے آگیا ہے۔

 

اگر وہ پی آئی اے کوخریدکرنئی ایئرلائن بناناچاہتے ہیں تواس کانام پنجاب ایئرلائن کیوں؟ اسے پاکستان ایئرلائن ہوناچاہیے۔اب یہ نفرت اور تعصب نہیں چلے گی۔

واضح رہے کہ حکومت پاکستان کی طرف سے پی آئی اے کی نجکاری کے منصوبے کے دوران مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کی طرف سے ایئر لائن خریدنے کی خواہش کا اظہار کیا گیا تھا۔

دوسری جانب پنجاب حکومت کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے مریم نواز کے پی آئی اے کی خریداری سے متعلق بیان کی تردید کی تھی۔

Related Posts