پشپا 2کی ریکارڈ توڑ ایڈوانس بکنگ، 100 کروڑ کا سنگِ میل عبور

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Allu Arjun’s Pushpa 2 shatters advance booking records, crosses 100 crore mark

بھارتی اداکار الو ارجن کی فلم پشپا 2کل 5 دسمبر کو دنیا بھر میں ریلیز کے لیے تیار ہے، فلم کو 12000 سے زائد اسکرینز پر پیش کیا جائے گا جس نے مداحوں میں زبردست جوش و خروش پیدا کر دیا ہے اور فلم کی ایڈوانس بکنگ 100 کروڑ کا سنگ میل عبور کرگئی ہے۔

بدھ کو “انڈین ایکسپریس” کی رپورٹ کے مطابق فلم نے ریلیز سے پہلے ہی ایڈوانس بکنگ میں 100 کروڑ روپے سے زیادہ کما لیے ہیں، جو ایک نیا ریکارڈ ہے۔

ویب سائٹ “ساکنک” کے مطابق فلم نے اوورسیز میں 30 کروڑ روپے اور بھارت میں 70 کروڑ روپے سے زیادہ کی پیشگی کمائی کی ہے، جن میں 4 دسمبر کی شام کو ہونے والے ابتدائی پریمئرز بھی شامل ہیں۔

 

یہ کارنامہ “پشپا ٹو” کو 2024 کی دوسری بھارتی فلم بناتا ہے جس نے ایڈوانس بکنگ میں 100 کروڑ روپے سے زیادہ کمائے، پہلی فلم “کلکی 2898 اے ڈی” تھی۔ پشپا 2 نے ایڈوانس بکنگ چارٹس میں “باہوبلی 2″، “کے جی ایف 2″، اور “آر آر آر” جیسی مشہور فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا، جو ایڈوانس بکنگ میں 58.73 کروڑ روپے تک محدود تھیں۔

فلم کی ابتدائی کامیابی پر “میتری مووی میکرز” نے سوشل میڈیا پر بھرپور جشن منایا۔ ایڈوانس بکنگ میں ہی الو ارجن کی پہلی فلم “پشپا: دی رائز” کا ریکارڈ ٹوٹ چکا ہے، اور “پشپا ٹو ان کے کیریئر کی سب سے بڑی فلم بننے جا رہی ہے۔

فلمی تجزیہ کاروں کے مطابق، “پشپا 2” کا آغاز بلاک بسٹر ہوگا، جس کے پہلے دن کے لیے بھارت میں 200 کروڑ اور دنیا بھر میں 300 کروڑ روپے کے مجموعی کمائی کے اندازے لگائے جا رہے ہیں۔

Related Posts