کراچی: بلدیہ عظمیٰ کراچی نے ہاکس بے پر واقع تمام ہٹس کے الاٹمنٹ آرڈرز منسوخ کردیئے۔سالانہ کرایہ ادا نہ کرنے والے الاٹیز کے خلاف فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
کمشنر و ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار شالوانی نے کہا کہ ہاکس بے پر کے ایم سی کی 254 ہٹس ہیں جنہیں تین سال کے لئے الاٹ کیا جاتا تھا۔محکمہ لینڈ فوری طور پر تمام ہٹس کا قبضہ حاصل کر لے۔
کمشنر و ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار شالوانی نے کہا ہے کہ آئندہ ہاکس بے پر تمام ہٹس کی جگہوں کو موجودہ مارکیٹ ویلیو کے حساب سے نیلام کیا جائے۔ موجودہ مارکیٹ ویلیو کے حساب سے ہٹس نیلام کرنے سے کے ایم سی کے ریونیو میں اضافہ ہوگا۔
تمام الاٹیز کو محکمہ لینڈ نے فوری طور پر نوٹسز جاری کر نا تھے تاہم نوٹس کے متن میں خرابی درست کرنے کی غرض سے نوٹس کا اجرا روک دیا گیا ہے جو ترجمان کے مطابق کل عمل میں آئے گا۔
مزید پڑھیں: کے ڈی اے میں رشوت خوری عروج پر، 3 ملازمین کو غیر قانونی تنخواہ اور ایم آر نمبر جاری