کراچی سے فٹبال کوچ کی لاش برآمد، گرفتار ملزمان مقتول کے دوست نکلے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی پولیس
(فوٹو: آن لائن)

کراچی کے علاقے ڈیفنس سے کے ایم سی کے فٹبال کوچ کی لاش برآمد ہوئی، پولیس نے لاش چھپانے کے الزام میں 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا جو مقتول کے دوست ہیں۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 میں فٹبال کوچ کی لاش برآمدگی کے معاملے میں اہم پیشرفت کا انکشاف کیا ہے۔ لاش چھپانے کے مرتکب 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ مرکزی ملزم کا سراغ بھی مل گیا۔

رپورٹ کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان رحمان اور نواب خان مقتول کے دوست تھے، جنہیں مبینہ طور پر لاش چھپانے کے مبینہ جرم میں گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزمان نے مقتول کی لاش قتل کے اگلے روز جاننے کے باوجود چھپا دی تھی۔

پولیس کو لاش کی حقیقت چھپانے کے متعلق کیسے علم ہوا؟ اس کی تفصیل سامنے نہیں آسکی۔ حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر قتل کے واقعے میں معاونت کا پتہ چلتا ہے ۔ فٹبال کوچ کا قتل گزشتہ ماہ کلفٹن کے علاقے توحید کمرشل میں ہوا تھا۔

Related Posts