وزیرآباد حملہ: عمران خان پر حملے کی تحقیقات کرنیوالی جے آئی ٹی تبدیل کردی گئی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیرآباد حملہ: عمران خان پر حملے کی تحقیقات کرنیوالی جے آئی ٹی تبدیل کردی گئی
وزیرآباد حملہ: عمران خان پر حملے کی تحقیقات کرنیوالی جے آئی ٹی تبدیل کردی گئی

لاہور: وزیر آباد میں پی ٹی آئی چیئرمین پر حملے کی تفتیش کرنے والی جے آئی ٹی کی جانب سے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر پر اعتراضات کے بعد محکمہ داخلہ کی جانب سے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے جے آئی ٹی کے ارکان کو ہی تبدیل کر دیا گیا۔

سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی سربراہی میں اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں عمران خان پر حملے کی تفتیش کرنے والی جے آئی ٹی میں نئے ارکانِ کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جے آئی ٹی کے نئے ارکان میں ڈی پی او ڈی جی خان محمد اکمل، ایس پی انجم کمال، ڈی ایس پی سی آئی اے جھنگ ناصر نواز بھی شامل ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کسی بھی محکمے کے چوتھے رکن کی تقرری کا فیصلہ جے آئی ٹی کے سپرد ہے، نئے ارکان کی تقرری کا نوٹیفکیشن 14 جنوری کو جاری کیا گیا۔

مزید پڑھیں:عوام کو مشکلات درپیش، قرض کیلئے مزید پیٹ کاٹنے کی گنجائش نہیں۔مفتاح اسماعیل

ذرائع کے مطابق پرانی جے آئی ٹی میں اختلافات سامنے آنے پر نئے ارکان کی تقرری کا فیصلہ کیا گیا، پرانے ارکان نے جے آئی ٹی سربراہ کی تفتیش اور طریقہ کار پراعترضات کیے تھے، سابق ممبران نے غلام محمود ڈوگر پر سیاسی بنیادوں پر تفتیش کرنے کے الزامات عائد کیے تھے۔

Related Posts