معروف اسکالر علامہ سیّد ضمیر اختر نقوی دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

معروف عالمِ دین سیّد ضمیر اختر نقوی دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے
معروف عالمِ دین سیّد ضمیر اختر نقوی دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے

کراچی میں معروف اسکالر علامہ سیّد ضمیر اختر نقوی دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے جبکہ قریبی رفقاء کے مطابق ان کی میت تدفین کیلئے شہرِ قائد کے علاقے انچولی منتقل کی جائے گی۔ان کی عمر 76 برس تھی۔ 

تفصیلات کے مطابق سیّد ضمیر اختر نقوی کو طبیعت کی خرابی کے باعث گزشتہ شب ہی نجی ہسپتال منتقل کیا گیا تھاجہاں علاج کے دوران انہیں دل کا دورہ پڑا۔معروف اسکالر کے  پرسنل اسسٹنٹ کے مطابق علامہ ضمیر اختر نقوی کا انتقال حرکتِ قلب بند ہونے کے باعث ہوا۔

معروف اسکالر علامہ سیّد ضمیر اختر نقوی کے پرسنل اسسٹنٹ کا کہنا ہے کہ تاحال ان کی تدفین اور نمازِ جنازہ کا وقت طے نہیں کیا گیا۔ علامہ ضمیر اختر نقوی ملکی و بین الاقوامی سطح پر مشہور عالمِ دین ہونے کے ساتھ ساتھ 40 سے زائد کتابوں کے مصنف تھے۔

علامہ ضمیر اختر نقوی مذہبی درس و تدریس کے ساتھ ساتھ شاعری، مرثیہ نگاری اور اردو ادب کی دیگر اصناف پر عبور رکھتے تھے جس پر ان کی قابلیت و صلاحیت کا اندازہ ان کی کتب کے مطالعے سے لگایا جاسکتا ہے۔ آپ 1944ء میں بھارت کے تاریخی شہر لکھنؤ میں پیدا ہوئے اور دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ اردو اور عربی زبان پر عبور حاصل کیا۔ 

یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی کے سابق رکنِ اسمبلی میر حاجی حیات تالپور کا انتقال

Related Posts