انتشار کی سیاست چھوڑ کر عوامی خدمت کی جائے، علامہ شہنشاہ حسین نقوی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

معروف عالم دین علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے کہا ہے کہ انتشار اور افراتفری کی سیاست کے بجائے عوام کی خدمت کی جائے۔

یہ وقت انتشار اور افراتفری کا نہیں بلکہ یکجا ہوکر قوم اور وطن کی تعمیر و ترقی کا ہے لیکن بدقسمتی یہ ہے کہ حکمران اس فلسفے کے بجائے اپنی سیاست چمکا رہے ہیں اور عوام کو کسی قسم کا کوئی ریلیف نہیں دے پا رہے۔

یہ بھی پڑھیں:

شاہ سلمان کی خصوصی دعوت پر ایک ہزار فلسطینی حج ادا کریں گے

ایک بیان میں معروف عالم دین نے کہا کہ آج مہنگائی اپنے عروج پر ہے اور عوام دو وقت کی روٹی سے محروم ہیں، بجلی کی مسلسل بڑھتی ہوئی قیمتوں نے عوام کو پریشان کر رکھا ہے لیکن ان سب مسائل کے باوجود ہمارے حکمرانوں کے کان پر کسی قسم کی جوں نہیں رینگ پاتی۔

انہوں نے کہا کہ اسی وجہ سے عوام مزید پریشانی اور بدحالی کا شکار ہیں، لہٰذا انہیں چاہئے کہ عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں اور اس سے قبل کے مزید پریشانی اور انتشار کی فضا پیدا ہو عوام کو ریلیف دیا جائے۔

Related Posts