تحریک پاکستان کے عظیم رہنما معمار پاکستان علامہ شبیر احمد عثمانی کا یوم وفات آج منایا جائیگا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

allama shabbir ahmed
allama shabbir ahmed

لاہور:تحریک پاکستان کے عظیم رہنما اور قائد اعظم محمد علی جناح کی ہدایت و خواہش پر 1947 میں پاکستان کی آزادی کا پرچم لہرانے والے معمار پاکستان شیخ الاسلام علامہ شبیر احمد عثمانی کا یوم وفات آج ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جائیگا۔

علامہ شبیر احمد عثمانی نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے ہمراہ تاریخ پاکستان میں بھرپور حصہ لیتے ہوئے سرحد اور سلہٹ کے علاقوں میں ریفرنڈم کے ذریعہ پاکستان کا حصہ بنانے میں اہم کردار ادا کیا اور پاکستان بننے کے بعد قرار داد مقاصد کے ذریعہ پاکستان کو اسلامی دستور دیا اور اسی دستور کی بنیاد پر 1973 کا آئین ترتیب دیا گیا۔

جس کی وجہ سے پاکستان میں کوئی بھی آئینی شق اسلام کے خلاف نہیں بنائی جاسکتی اور بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی وصیت کے مطابق ان کی نماز جنازہ بھی علامہ شبیر احمد عثمانی نے پڑھائی، آج جمعتہ المبارک کے اجتماعات، جلسے، سیمینار اور دیگر تقریبات میں علامہ شبیر احمد عثمانی کی قیام پاکستان کیلئے بے مثال جدوجہد پر روشنی ڈالتے ہوئے ان کو خراج عقیدت پیش کیا جائیگا۔

Related Posts