علامہ راشد سومرو کا سندھ میں ڈاکو راج کیخلاف کشمور میں دھرنا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جمعیت علمائے اسلام صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود نے کہا ہے کہ سندھ میں بدامنی کیخلاف کراچی تا کشمور عوام سراپا احتجاج ہیں، عوام کی زندگی ڈکیتوں اور راہزنوں کے رحم و کرم پر ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کشمور میں احتجاجی دھرنے سے خطاب اور جے یوآئی کراچی کے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ میں نے سکھر حیدرآباد موٹروے کی افتتاحی تقریب میں وزیراعظم پاکستان اور وزیر اعلیٰ سندھ وفاقی وزراء اور اعلیٰ بیوروکریسی کی موجودگی میں واضح کیا تھا کہ سندھ میں امن امان کی صورتحال انتہائی مخدوش ہے، اس پر اعلیٰ حکام غور فکر کریں، میری گفتگو ریکارڈ پر ہے لیکن ان تجاویز پر کسی درجے میں بھی عمل درآمد نہیں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

فرانس نے جان کے مبینہ خطرے سے دوچار 5 افغان خواتین کو پیرس بلالیا

علامہ راشد محمود سومرو نے واضح کیا کہ ہزاروں بچے بوڑھے جوان اب بھی کچے کے ڈاکوؤں کے ہاتھوں تاوان کیلئے اغوا کئے جارہے ہیں اور وہ انہیں گاجر مولی کی طرح کاٹ رہے ہیں آخر کیا وجہ ہے کہ کسی ادارے کے پاس ان مظلوموں کو بازیاب کروانے کا کوئی پلان نہیں ہے ۔
ریاستی رٹ کو دلیری سے چیلنج کرنے والے بےخوف وخطر سندھ کو ڈاکو راج میں تبدیل کررہے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام نے ریاست کی رٹ قائم کرنے کیلئے ڈاکوؤں کیخلاف فوج رینجرز اور پولیس کے جوائنٹ آپریشن کا مطالبہ کیا تھا اور آج پھر اس کا اعاد کررہے ہیں ۔
ہمارے مطالبات پر اس وقت سے اب تک کسی نے کان نہیں دھرے اور آج صورتحال سب کے سامنے ہے ۔
انہوں نے کہا کہ امن وامان کے بحالی کے مطالبات پر ڈاکوؤں نے جمعیت علمائے اسلام کے خلاف اور خاص کر میرے خلاف محاذ کھولا ہے۔

Related Posts