جمعیت علمائے اسلام سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو نے روہڑی کے قریب جامعہ اسلامیہ اشاعت القرآن حمادیہ میں بیدار امت کانفرنس سے خطاب اور کراچی میں جماعتی ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہیکہ سندھ ہائی کورٹ میں رپورٹ پیش کی گئی ہے کہ ڈاکو بچوں اور خواتین کو اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بناتے اور ان کی ویڈیوز بنا کر ڈارک ویب پر اپ لوڈ کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سندھ کے ڈاکوؤں کو کیا ہوگیا ہے اللہ کا واسطہ ہے کہ وہ اللہ کے عذاب سے ڈریں، پہلے سندھ کے ڈاکو خواتین کا احترام کرتے تھے خون معاف کرتے تھے، بچیوں کے سر پر چادر اڑھاتے تھے، سر جھکا کر بات کرتے تھے. آج ڈاکو عورتوں اور بچیوں کو اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
ڈی سی لاہور نے عورت مارچ کی اجازت دینے سے کیوں انکار کیا؟
انہوں نے کہا کہ ہمیں پتا ہے کہ ان کو اسلحہ کون فراہم کرتا ہے، انہیں سہولتیں کون فراہم کرتے ہیں، سردار وڈیرے نواب جاگیردار ڈاکوؤں کے پیچھے ہیں، وہ کچے میں ڈاکوؤں کی سرپرستی کرتے ہیں اور لوگوں اغوا کراتے ہیں، عوام اگر سرداروں وڈیروں کو ووٹ نہ دیتے تو آج یہ مظالم نہ سہتے۔
انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام اقتدار میں آکر سندھ کو امن کا گہوارہ بناکر خوشحالی لائے گی، سندھ میں اس سال گندم کی مد میں 70 ارب روپے کی کرپشن کی گئی ہے۔ لوگو ایک وقت کی روٹی کیلئے ترس رہے ہیں، سرداروں وڈیروں کے کتے بھی گوشت کھا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
موٹاپے سے نجات کیلئے سرخ رنگ کی پلیٹ کا اہم کردار سامنے آگیا
مولانا راشد محمود سومرو نے ایک مرتبہ پھر ڈاکوؤں سے ہاتھ جوڑ کر کہا کہ وہ غریب لوگوں کو اغوا نہ کریں نہ بچیوں کو اغوا کرکے زیادتی کریں ورنہ اللہ کی پکڑ سے بچ نہی سکتے۔
اس موقع پر بیداری امت کانفرنس سے مولانا عبدالقيوم ہالیجوی، مولانا محمد صالح اندھڑ ، مفتی سعود افضل ہالیجوی، مولانا عبداللہ مہر، مولانا عبدالجبار مہر، حافظ عبدالحمید مهر، قاری نصر اللہ، مولانا محمد فیصل، حافظ غلام مصطفی برڑو، و دیگر نے خطاب کیا اور طلبہ کی دستار بندی کی گئی۔