علامہ راشد سومرو نے ووٹ کیلئے متنازع سیاسی فتویٰ جاری کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

انتخابات کے پس منظر میں جے یو آئی سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو کے ایک متنازع  سیاسی “فتوی” نے لوگوں کو شدید حیرت زدہ کر دیا ہے۔

علامہ راشد سومور نے سندھ کے ایک شہر میں انتخابی مہم کے دوران پبلک کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے عوام کو ووٹ کی ترغیب دینے کیلئے گناہ و ثواب کا سارا حساب اپنے ذمے لے لیا۔

انہوں نے بظاہر علاقے میں مخالف امیدوار کی جانب سے ووٹ کیلئے پیسے بانٹے جانے کے پس منظر میں دوران خطاب کہا کہ ‏قرآن پہ حلف اٹھاکر مخالفین سے پیسے لیں، مگر ووٹ انہیں نہ دیں، میں فتویٰ جاری کرتا ہوں کہ آپ گناہ گار نہ ہوں گے۔

ان کی اس گفتگو پر شدید تنقید کی جا رہی ہے اور کہا جا رہا ہے کہ وہ بالواسطہ طور پر رشوت کو فروغ دے رہے ہیں اور ووٹ جیسے اہم قومی فریضے اور ذمے داری کو متنازع بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر جہاں بہت سے ناقدین قرآن کے حلف کی خلاف ورزی کرنے کی ترغیب پر افسوس کا اظہار کر رہے ہیں وہاں بہت سے صارفین پیسوں سے ووٹ خریدنے کے عمل کو بھی تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

Related Posts