علامہ راشد سومرو کی پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو، مولانا تاج محمد ناہیوں، علامہ سمیع الحق سواتی نے فرخ شہباز وڑائچ کو پنجاب یونین آف جرنلسٹس کا بلامقابلہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے دیگر نومنتخب عہدیداران کو بھی مبارکباد دیتے ہوئے کہا فرخ شہباز وڑائچ حق گو، معاملہ فہم اور منجھے ہوئے صحافی ہیں۔

ان کی قیادت میں پنجاب کی صحافی برادری ایک توانا آواز بن کر سامنے آئے گی اور وہ صحافی برادری کو درپیش مسائل اور چیلنجر کا ڈٹ مقابلہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

ماہر تعلیم سید خالد رضا کے قتل کا معاملہ، پولیس نے تفتیش کا دائرہ کار بڑھا دیا

انہوں نے کہا کہ فرخ شہباز وڑائچ خداد داد صلاحیتوں کے حامل نڈر صحافی ہیں، امید ہے کہ وہ اپنی صلاحیتیں قلم و قرطاس کی مقام کو بحال رکھتے ہوئے عوام کی ذہنی آبیاری کیلئے بروئے کار لائیں گے۔

Related Posts