محرم سیدنا حسین رضی اللہ عنہ سے اظہار وفا کا مہینہ ہے، علامہ مبشر حسن

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

معروف ذاکر علامہ مبشر حسن نے مسجد و امام بارگاہ عابدیہ لیاقت آباد میں مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرتاج انبیاء خاتم النبین حضرت محمد مصطفیٰ (ص) نے اپنی رسالت کا کوئی اجر اپنی امت سے طلب نہ کیا مگر یہ کہ امت انکی آل پاک سے مودت اور محبت کرے۔

بلاشبہ نواسہ رسول (ص) سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ حضرت رسول پاک (ص) کے قرابت دار بھی ہیں اور آل عباء کے ایک اہم رکن بھی اور فرزند رسول اللہ بھی ہیں، لہذا ہر کلمہ گو مسلمان پر امام حسین کی محبت نفرت فرض ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

داعش امت کیلئے فتنہ، امریکی تعاون کی ہمیں کوئی ضرورت نہیں، طالبان وزیر دفاع

ماہ محرم وہ مہینہ ہے جس میں نواسہ رسول حضرت امام حسین نے یزید جیسے فاسق انسان کی بیعت سے اس لئے انکار کیا کیونکہ وہ جس مسند پر براجمان ہوا تھا وہ نبی کی مسند تھی۔

انہوں نے کہا کہ امام حسین جو وارث خاتم الانبیاء ہیں وہ کیسے اتنے بڑے انحراف اور غصب کو برداشت کرتے کہ جس کی بنا پر پورے اسلامی معاشرے کی بنیادیں متزلزل ہو رہی تھیں اور جس کا اثر صرف اس زمانے تک محدود نہ تھا بلکہ تا قیامت بشر، دین مبین اسلام جیسی ابدی نعمت سے محروم ہو جاتا۔

اسی لئے امام حسین نے یزید کی بیعت کو ٹھکرا دیا اور اپنی جان کی قربانی کو ترجیح دی۔ ماہ محرم الحرام محمدی اسلام کے خلاف برسرپیکار قوتوں کی بیعت کے انکار کا نام ہے، محرم الحرام امام حسین سے تجدید عہد، مودت، محبت اور اظہار وفاداری کا مہینہ ہے۔

Related Posts