علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں میٹرک اور ایف اے کے داخلے شروع

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی
(فوٹو: آن لائن)

کراچی: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے میٹرک اور ایف اے کے علاوہ درسِ نظامی کیلئے بھی داخلوں کا آغاز کردیا ہے۔ طلبہ و طالبات نئے سیشن کیلئے تیار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں فیکلٹی آف آرٹس (ایف اے)، میٹرک اور درسِ نظامی کے کورسز کا خزاں 2024 کے سیمسٹر سے ہی آغاز کردیا ہے۔ اسلام آباد سمیت ملک کے تمام شہروں میں فعال علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی فاصلاتی تعلیم مہیا کرتی ہے۔

ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر بشیر احمد نے منگل کے روز کہا کہ داخلوں میں دلچسپی رکھنے والے طلبہ و طالبات میٹرک (جنرل)، میٹرک (درسِ نظامی)، ایف اے (جنرل)، آئی کام، ایف اے (درسِ نظامی) اور سرٹیفکیٹ کورسز میں داخلہ لے سکتے ہیں۔

پروفیسر ڈاکٹر بشیر احمد نے کہا کہ سرٹیفکیٹ کورسز اور میٹرک اور انٹر کے داخلوں کیلئے آخری تاریخ 5 ستمبر ہوگی۔ طلبہ و طالبات کے داخلے کیلئے فاصلاتی نظامِ تعلیم پر عمل پیرا علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں داخلوں کیلئے عمر کی کوئی حد مقرر نہیں کی گئی۔

Related Posts