فلسطینی حریت پسندوں نے ثابت کیا جنگیں ایمانی قوت سے لڑی جاتی ہیں، علامہ ہشام الٰہی ظہیر

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جمعیت اہلحدیث پاکستان کے صدر علامہ ہشام الہٰی ظہیر نے  کہا ہے کہ امریکہ دنیا میں انسانیت خصوصاً مسلمانوں کے قتل عام میں یہودیوں کا مکمل سرپرست ہے، عالم اسلام نے اب بھی ہوش کے ناخن نہ لئے تو یہ ظالم انسانوں کی لاشوں کے ڈھیر لگاتے جائیں گے۔
انہوں نے مرکز قرآن و سنہ اسلامک سینٹر لاہور میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں نہتے حریت پسندوں نے دنیا پہ یہ بات ثابت کر دی ہے کہ جنگیں اسلحہ کے زور پر نہیں بلکہ ایمانی قوت کے ساتھ لڑی جاتی ہیں۔
انتخابات کی تاریخ کے اعلان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے اس اقدام سے اب ملک سے بے یقینی کا خاتمہ ہو گا اور عوام کو اپنی مرضی کا حکمران چننے کا موقع ملے گا۔
اس موقع پر اسرائیلی بربریت کیخلاف اور فلسطینیوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ہشام الٰہی ظہیر نے مزید کہا کہ دنیا آج انسانیت پر ہونے والے بدترین مظالم کی سرپرستی کرنے والوں کو پہچانے۔
انہوں نے کہا کہ غزہ میں معصوم بچوں کی لاشیں، ان کے چہروں سے ٹپکتا خون اور ہسپتالوں میں لاشوں کے ڈھیر انسانیت کی آنکھوں سے کیوں اوجھل ہیں؟ اس لیے کہ یہ لاشیں مسلمانوں کی ہیں اور معصوم بچوں کے چہروں سے ٹپکتا ہوا خون بھی مسلمان بچوں اور بچیوں کا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی دنیا نے جرات مندانہ فیصلے نہ کیے تو یہ دشمن اور ظالم مزید آگے بڑھنے کی کوشش کریں گے، ان حالات میں ضروری ہے کہ عالم اسلام ایک ہو کر کفر کے مقابلے پر میدان میں اُترے۔
انہوں نے کہا کہ ایک طرف فلسطین کے عوام پر ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں اور دوسری جانب سعودی عرب میں میوزیکل کنسرٹ کا انعقاد افسوسناک ہے۔

Related Posts