مولانا عادل کے قاتلوں کو 24 گھنٹوں میں گرفتار کیا جائے۔علامہ اورنگزیب فاروقی کا مطالبہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مولانا عادل کے قاتلوں کو 24 گھنٹوں میں گرفتار کیا جائے۔علامہ اورنگزیب فاروقی کا مطالبہ
مولانا عادل کے قاتلوں کو 24 گھنٹوں میں گرفتار کیا جائے۔علامہ اورنگزیب فاروقی کا مطالبہ

کراچی: اہلسنت والجماعت پاکستان کے مرکزی صدر علامہ اورنگزیب فاروقی نے حکومتِ وقت سے مطالبہ کیا ہے کہ مولانا عادل کے قاتلوں کو 24 گھنٹوں میں گرفتار کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق مرکزی صدر اہلسنت والجماعت پاکستان علامہ اورنگزیب فاروقی نے کہا کہ ہم صبر کا دامن مزید نہیں تھام سکتے، اہلسنت کا پیمانۂ صبر چھلکنے لگا ہے۔ وفاقی حکومت سمیت پاکستان کے تمام ادارے 24 گھنٹوں کے اندر میرے استادِ محترم مولانا ڈاکٹر محمد عادل خان شہید کے قاتلوں کو گرفتار کریں۔

علامہ اورنگزیب فاروقی نے کہا کہ اگر ایسا نہ کیا گیا تو کروڑوں عاشقانِ صحابہ کو روکنا ہمارے بس کی بات نہیں۔ اب کروڑوں پاکستانی مسلمانوں کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ قاتلوں اور ان کے سرپرستوں کو پاتال سے بھی نکال کر قوم کے سامنے لایا جائے۔ گستاخانِ صحابہ کا گلی گلی پیچھا کریں گے۔امن کا راگ سن سن کر تھک گئے ہیں۔ مزید لاشیں نہیں اٹھا سکتے۔ 

 

Related Posts