فیروز خان کو کن شرائط پر بچوں سے ملنے کی اجازت دی گئی ہے؟ جانئے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فیروز خان کو کن شرائط پر بچوں سے ملنے کی اجازت دی گئی ہے، جانئے
فیروز خان کو کن شرائط پر بچوں سے ملنے کی اجازت دی گئی ہے، جانئے

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان کو اہلیہ علیزے سے طلاق کے بعد عدالت کی جانب سے سخت شرائط پر اپنے بچوں سے ملنے کی اجازت مل گئی۔

فیملی کورٹ نے علیزے سلطان کو بچے اپنے پاس رکھنے کی اور فیروز خان کو اُن سے ایک ماہ میں دوبار ملاقات کی اجازت دے دی۔

عدالت کی جانب سے یہ شرائط رکھی گئی ہیں کہ جب بھی فیروز خان بچوں سے ملنے جائیں گے تو پہلے اپنا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ عدالت میں جمع کروائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

بھارت ایشیا کپ کیلئے پاکستان نہیں آتا تو پاکستان کو بھی ورلڈکپ سے بائیکاٹ کردینا چاہیئے، فرحان سعید

اداکار فیروز خان نے فیملی کورٹ میں بچوں سے ملاقات اور حوالگی کی درخواست دائر کر رکھی تھی جس کا فیصلہ کل سنادیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ فیروز خان کی اہلیہ علیزے سلطان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر طویل عرصے سے طلاق سے متعلق پھیلی افواہوں پر خاموشی توڑتے ہوئے اس کی تصدیق کی تھی۔

علیزے سلطان نے اپنی پوسٹ میں کہا تھا کہ ہماری 4 سالہ شادی الجھنوں کا شکار رہی، اس عرصے کے دوران میں نے اپنے شوہر کی جانب سے مسلسل جسمانی و نفسیاتی تشدد، بے وفائی اور بلیک میلنگ کا سامنا کیا ہے۔

Related Posts