انجری سے چھٹکارا دلانے میں سارا کریڈٹ میری والدہ کو جاتا ہے،نسیم شاہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نسیم شاہ پی ایس ایل سے باہر ہونے پر افسردہ، والدہ کو یاد کرکے جذباتی ہوگئے
نسیم شاہ پی ایس ایل سے باہر ہونے پر افسردہ، والدہ کو یاد کرکے جذباتی ہوگئے

ڈربی: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کہا ہے کہ کم عمر ی میں انجری سے چھٹکارا دلانے اور مجھے متحرک رکھنے میں سارا کریڈٹ میری والدہ کو جاتا ہے

انہوں نے کہا کہ میری والدہ کو کرکٹ کا علم نہیں تھا لیکن انہیں بس یہ پتہ تھا کہ میں بیمار ہوں اور کھیل نہیں سکتا۔نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ کم عمر میں انجری کا شکار ہونا میرے لیے مشکل ترین وقت تھا۔

فاسٹ بولر نے کہا کہ پی ایس ایل اور ایمرجنگ ایشیا کپ سے باہر ہونے کی وجہ سے پریشانی کا شکار تھا۔فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کہا کہ انجری کے دور سے نکالنے کا سارا کریڈٹ میری مرحومہ والدہ کو جاتا ہے۔

والدہ نے کہا کہ ہمت نہ ہارو، نیت صاف اور اللہ پر یقین رکھو، میں نے والدہ کی بات پرعمل کیا، صحت یاب ہوا اور ٹیسٹ کرکٹر بن گیا۔نسیم شاہ نے بتایا کہ میں اب خودکو مثبت رکھتا ہوں اورمضبوط ہو رہا ہوں

Related Posts