آل راؤنڈر ندا ڈار کو پاکستان ویمن ٹیم کی قیادت سونپنے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: بسمہ معروف کے مستعفیٰ ہونے کے بعد پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی قیادت آل راؤنڈر ندا ڈار کو سونپنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بسمہ معروف کے مستعفیٰ ہونے کے بعد پاکستانی آل راؤنڈر ندا ڈار کو قومی ویمنز ٹیم کی کپتانی سونپی جارہی ہے۔ ندا ڈار کیساتھ نوجوان کرکٹر کو نائب کپتان بنایا جائے گا۔

واضح رہے کہ پی سی بی چیئرمین نجم سیٹھی نے پاکستان ویمنز ٹیم کی کپتان بسمہ معروف کا استعفیٰ دو روز قبل قبول کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 17 رنز سے ہرا دیا

ٹیم کی قیادت سے استعفیٰ دینے کے بعد بسمہ معروف نے کہا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ اب تبدیلی کی ضرورت ہے، یہ نئی اور نوجوان کپتان کو تیار کرنے کا صحیح وقت ہے۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ میں ٹیم اور نئی آنے والی کپتان کی ہر طرح سے مدد، رہنمائی اور حمایت کے لیے ہمیشہ حاضر رہوں گی۔

Related Posts