راولپنڈی: سپہ سالارجنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ مملکت پاکستان میں تمام مذاہب کا احترام کیا جاتا ہے، ملک میں مذہبی سیاحت کے فروغ کی ضرورت کو تسلیم کرتے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق برطانوی سکھ سپاہیوں کے 12 رکنی وفد نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا اور پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔
سپہ سالار کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاکستان میں تمام مذاہب کا احترام کیاجاتاہے، پاکستان ملک میں مذہبی سیاحت کے فروغ کی ضرورت کو تسلیم کرتا ہے۔کرتارپور راہداری پاکستان کی مذہبی آزادی اور ہم آہنگی کیلئے غیر متزلزل عزم کا عملی مظہر ہے۔
مزید پڑھیں:پاک بحریہ ہمیشہ قوم کی توقعات پر پورا اتری ہے، آرمی چیف