بلوچستان کے عوام کی سلامتی اور تحفظ کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی: آرمی چیف

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بلوچستان کے عوام کی سلامتی اور تحفظ کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی: آرمی چیف
بلوچستان کے عوام کی سلامتی اور تحفظ کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی: آرمی چیف

لاہور: پاک فوج کے سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے عوام کی سلامتی اور تحفظ کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر اپنے دو روزہ دورے پر بلوچستان پہنچے جہاں انہیں آئی جی ایف سی جنوبی بلوچستان نے سکیورٹی کی موجودہ صورتحال پر بریف کیا۔

پاک فوج کے سربراہ نے کور ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جہاں انہیں آپریشنل، ٹریننگ اور فارمیشن کے دیگر امور پر بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

مزید پڑھیں:ناصر اقبال اور زینب خان پہلی چیف آف دی نیول اسٹاف اسکواش چیمپئن شپ کے فاتحین قرار

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ اور سکول آف انفنٹری اینڈ ٹیکٹکس بھی گئے، اس کی علاوہ سپہ سالار نے تربت کا بھی دورہ کیا، جہاں آرمی چیف نے نوجوان افسران اور انسٹرکٹرز سے بات چیت کی۔

Related Posts