آل پاکستان ایمپلائز یونین کا اسلام آباد میں دھرنا، خودسوزی کی دھمکی، بنی گالہ جانے کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

All Pakistan Employees Union

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں آل پاکستان ایمپلائز یونین نے نیشنل پریس کلب کے سامنے دھرنا دے دیا ، مظاہرین نے خودسوزی کی دھمکی دینے کے ساتھ بنی گالہ جانے کا بھی اعلان کردیا۔

ملازمین کا کہنا ہے کہ ہمارے مطالبات منظور نہ کیے تو ہم کسی بھی صورت دھرنا ختم نہیں کریں گے، اسلام آباد ایمپلائز یونین کے عہدیدار بھی اس احتجاج میں شامل ہیں ۔

آل پاکستان ایمپلائز کے عہدے داروں نے ایم ایم نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے مطالبات کے لیے یہاں پر جمع ہوئے ہیں اور آج کسی بھی وقت ہم ایک بہت بڑی ریلی کی صورت میں ڈی چوک جائیں گے اور پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنا دیں گے ۔

ہماری تنخواہوں میں بھی اضافہ کیا جائے، وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے لیکن ہمیں لولی پاپ دیا جارہا ہے کہ صوبائی ملازمین کی تنخواہیں صوبے بڑھائیں گے ،ہم عرصے سے اپنے اپنے صوبوں میں احتجاج کر رہے ہیں لیکن ابھی تک ہماری شنوائی نہیں ہوئی ۔

اب ہم نے اسلام آباد پارلیمنٹ ہاؤس کی طرف رخ کیا ہے تاکہ ہماری آواز سنی جاسکے، مہنگائی کے تناسب سے ہماری تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے اورہمارے دیگر الاؤنسز کو بحال کیا جائے۔

مزید پڑھیں:پاکستان میں ایک اور مالی اسکینڈل، ہزاروں لوگ زندگی بھرکی جمع پونجی سے محروم

ہماری آپ گریڈیشن کی جائے اور جو ہمارے دفاتر میں اسٹاف کی کمی کو پورا کیا جائے، وفاقی ملازمین کی تنخواہوں کے برابر ہماری تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے، ہمارے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک بند کیا جائے، کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کیا جائے اور اداروں کی نجکاری بند کی جائے ہمارے تمام تحفظات دور کیے جائیں۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ ہم اس وقت تک اسلام آباد سے نہیں جائیں گے جب تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کئے جاتے ،اگر مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو پھر ہم بنی گالا کا رخ کریں گے۔

Related Posts