آل پاکستان ایمپلائز یونیز کا پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنے اعلان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آل پاکستان ایمپلائز یونیز نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنے کا اعلان کردیا
آل پاکستان ایمپلائز یونیز نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنے کا اعلان کردیا

اسلام آباد: آل پاکستان ایمپلائز یونیز نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنے اور احتجاج کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان بھر کے سرکاری ملازمین نے اپنے مطالبات کی منظوری کے لئے 15 فروری بروز پیر پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے پھر دھرنے کا اعلان کردیا۔

پاکستان بھر کی مختلف ٹریڈ یونینز کے عہدیداروں نے اسلام آباد پریس کلب میں اہم مشاورت کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ اپنے مطالبات کے حق میں پورے پاکستان سے سرکاری ملازمین اکٹھے ہوں گے۔

آل پاکستان ایمپلائز یونیز کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ یہ پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے تب تک بیٹھے رہیں گے جب تک ان کے مطالبات منظور نہیں ہو جائیں گے۔

عہدیداروں کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ ہاؤس ، ڈی چوک اور سیکریٹریٹ سے ملحقہ تمام علاقوں میں دھرنا دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد میں سرکاری ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں دھرنا دیا اور احتجاج کیا تھا جو بعد ازاں سرکاری ملازمین کے نمائندوں اور حکومتی کمیٹی کے مابین مذاکرات کامیاب ہونے پر ختم کردیا گیا تھا۔ مذاکرات کی کامیابی کے بعد گرفتار افراد کو رہا بھی کردیا گیا تھا۔

وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے اسلام آباد انتظامیہ کو تمام گرفتار ملازمین کو فی الفور رہا کرنے کی ہدایت کی تھی۔ مذاکرات میں وزیرِ دفاع پرویز خٹک، وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد اور وزیرِ پارلیمانی امور علی محمد خان شریک ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد: سرکاری ملازمین اور حکومت کے مذاکرات کامیاب، گرفتار افراد کی رہائی کا فیصلہ

Related Posts