سرکاری اسپتالوں کو پرائیوٹائیز کرنے کی تمام خبریں من گھڑت ہیں، ڈاکٹر ظفر مرزا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سرکاری اسپتالوں کو پرائیوٹائیز کرنے کی تمام خبریں من گھڑت ہیں، ڈاکٹر ظفر مرزا
سرکاری اسپتالوں کو پرائیوٹائیز کرنے کی تمام خبریں من گھڑت ہیں، ڈاکٹر ظفر مرزا

اسلام آباد:معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے سرکاری اسپتالوں کو پرائیوٹائیز کرنے کے حوالے سے تمام خبریں من گھڑت ہیں، اسپتال حکومت سرپرستی میں ہی چلیں گے لیکن انتظامی امور اور بہتر فیصلہ سازی کے لیے لوکل مینجمنٹ کی خدمات لی جائیں گی۔

ہیلتھ سیکٹر کے حوالے سے اپوزیشن کی پریس کانفرنس پر ڈاکٹر ظفر مرزا نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ ہیلتھ ریفارمز پی ٹی آئی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،۔پاکستان کا کووڈ19 کے حوالے سے ریسپونس اور تیاریاں دْنیا میں بہترین رہیں۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاکہ ہم نے جلد ہی اقدامات اٹھائے جس کی وجہ سے خطے میں ہمارا پہلا کیس تاخیر سے 26 فروری کو رپورٹ ہوا۔ انہوں نے کہاکہ کیسز میں پھیلاؤ کے حوالے سے پاکستان میں کئی ممالک سے زیادہ تیزی سے کمی آئی۔

بروقت فیصلہ سازی اور اللہ کی رحمت سے ہم جلد ہی وبا کو کنٹرول کرنے کی پوزیشن میں آگئے،اسمارٹ لاک ڈاؤن،ایس او پیز پر عمل درآمد اور ٹی ٹی کیو کی حکمت عملی پر عمل درآمد کیا گیا،این سی او سی کے قیام سے مْلکی سطح پر وباء کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے مانیٹرنگ کے عمل کو بہتر بنایا گیا۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاکہ حکومت کی جانب سے پہلی دفعہ پی ایم ڈی سی میں اصلاحات کا عمل شروع کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاکہ پی ایم ڈی سی کرپشن اور نااہلیت کا منبہ بنا رہا، جس میں سسٹم سے مالی فوائد کے لیے پالیسیز بنائی گئی تھیں۔

انہوں نے کہاکہ پی ایم سی قانون سے ریگولیٹری اتھارٹی کو جدید طریقوں سے استوار کیا جاسکے گا،معاون خصوصی صحت نے کہاکہ ملک میں سرکاری اسپتالوں کے معیار اور ناکارہ ہوچکے ہیں،حکومت کی جانب سے تمام ہسپتالوں میں اصلاحات کے عمل کی کوشش جاری ہے۔

Related Posts