انقلاب گزر گیا؟ پنجاب میں معمولات زندگی بحال، تمام موٹرویز اور شاہراہیں کھول دی گئیں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
All motorways, highways reopened in Punjab after four days

چار روز کی بندش کے بعد بدھ کے روز پنجاب بھر میں اہم موٹرویز اور شاہراہیں دوبارہ کھول دی گئیں، جس سے ان مسافروں کو ریلیف ملا جو جاری سیکورٹی اقدامات کے باعث مشکلات کا شکار تھے۔

موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق لاہور اسلام آباد موٹروے ایم ٹو، لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم الیون، پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم تک موٹروے ایم فور، ہکلہ سے ڈیرہ اسماعیل خان تک ایم فورٹین اور ایم تھری اب مکمل طور پر فعال اور ٹریفک کے لیے کھول دی گئی ہیں۔

موٹرویز کھلنے کے بعد سڑکوں پر گاڑیوں کی بڑی تعداد دیکھی گئی اور کئی مال بردار ٹرک جو بندش کی وجہ سے رکے ہوئے تھے، اب اپنی منزل کی طرف روانہ ہو گئے ہیں۔

انقلابی شلواریں چھوڑ کر بھاگ گئے اور، سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی احتجاج پر کڑی تنقید

مزید برآں مغربی بائی پاس اور لاہور رنگ روڈ کو بھی بحال کر دیا گیا ہے، جس سے مسافروں کے لیے ٹریفک کی روانی یقینی بنائی گئی ہے۔ لاہور کی ٹریفک پولیس نے تصدیق کی ہے کہ شہر کے داخلی اور خارجی راستے، بشمول ٹھوکر نیاز بیگ اور شاہدرہ، اب بلا تعطل فعال ہیں۔

راولپنڈی میں مری روڈ اور اس سے منسلک راستوں پر ٹریفک معمول کے مطابق جاری ہے، اگرچہ فیض آباد کے نزدیک کچھ علاقوں میں سیکورٹی خدشات اب بھی موجود ہیں۔ اسلام آباد میں کشمیر ہائی وے اور آس پاس کی سڑکوں کو بھی صاف کر دیا گیا ہے اور حکام باقی رکاوٹیں ہٹانے پر کام کر رہے ہیں۔

گزشتہ چار روز کے دوران ان موٹرویز اور بس اڈوں کی بندش کی وجہ سے کئی مسافر پھنس گئے تھے اور بڑے شہروں میں لاک ڈاؤن جیسی صورتحال کے باعث ممکنہ ایندھن کی قلت کے خدشات بھی سامنے آئے تھے۔

Related Posts