آل کراچی تاجر اتحاد کا 3جولائی سے بند مارکیٹیں کھولنے کااعلان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

محکمہ داخلہ سندھ نے صوبے بھر میں مارکیٹیں کھولنے کا ترمیمی حکم نامہ جاری کردیا
محکمہ داخلہ سندھ نے صوبے بھر میں مارکیٹیں کھولنے کا ترمیمی حکم نامہ جاری کردیا

کراچی:آل کراچی تاجر اتحاد کے چیئرمین عتیق میرنے کہا ہے کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن میں صدر اور ایم اے جناح روڈ کی بند مارکٹیں 3 جولائی سے کھول دی جائیں گی۔

چیئرمین آل کراچی تاجر اتحاد نے اسمارٹ لاک ڈاؤن کے باعث بند مارکیٹیں تین جولائی سے کھولنے کا اعلان کردیا۔ عتیق میرنے کہا کہ صدر، ایم اے جناح روڈ، اردو بازار اور برنس روڈ کی مارکیٹیں جمعہ تک کھول لی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ کہ مرکزی مارکیٹیں کھولنے کے بعد کلفٹن اور ڈیفنس کی کچھ مارکیٹیں بند کردی جائیں گی،جبکہ طارق روڈ کی بھی دکانیں بند کردیں گے۔

ملک بھر میں کرونا وائرس کی وبا کے باعث 24 مارچ سے مکمل لاک ڈان نافذ کیا گیا تھا، تاہم رمضان المبارک میں حکومت نے کچھ مارکیٹوں کو ضروری احتیاطی تدابیر کے ساتھ کھولنے کی اجازت دیدی تھی۔

واضح رہے کہ عید الفطر کے بعد سے سندھ بھر میں دوبارہ اسمارٹ لاک ڈان کے تحت مرکزی مارکیٹیں بند کردی گئی تھیں۔

Related Posts