کراچی:بلدیہ غربی میں موجود پارلیمانی لیڈرز کا مشترکہ ہنگامی اجلاس جس میں عوامی نمائندوں کو موجودہ صورتحال میں حکومتی پالیسی کے حوالہ سے مشترکہ لائحہ عمل طہ کیا گیا۔
اجلاس کی صدارت چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان نے کی،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بلدیہ غربی اپنے وسائل کا بھرپور استعمال ممکن بناکر عوام کو کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ہر ممکن اقدام کو یقینی بنائے گی۔
بلدیہ غربی انتہائی گنجان آباد ہونے کے باعث کئی طرح کے مسائل کاشکار ہے،تمام منتخب بلدیاتی نمائندے عوام کو جواب دے ہیں اور عوام بھی ان سے پر امید ہے کہ وہ علاقہ میں بلدیاتی وسائل کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدام کرینگے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کورونا وائرس سے آگاہی،بچاؤاور احتیاط کیلئے آگاہی ہر سطح پر کی جائے اور یونین کمیٹیوں میں موجود مساجد،امام بارگاہ،اسکول، کالج،اسپتال،بازار،گلیوں اور سڑکوں پر اسپرے اور دیگر مقامات پرکورونا وائرس اور جراثیم کش ادویات کا چھٹرکاؤ کیا جائے اور صفائی کے بعد چونے کا چھٹرکاؤ کیا جائے۔
عوام کو متعلقہ رکن کے ذریعہ احتیاطی تدابیر ممکن بنانے کیلئے اسپرے مشین بمعہ عملہ،ہنڈبل اور بینرز فراہم کیئے جائیں گے بلدیہ غربی کے چاروں زونوں اورنگی،سائٹ،بلدیہ،کیماڑی اور سرجانی شامل ہیں یہانپر محنت کشوں کی آبادیاں ہیں اور آبادیوں میں لوک ڈاؤن کے باعث عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ان متاثرین کو راشن کی فراہمی کیلئے بھی اقدامات کیئے جائیں ضلع غربی میں موجود سماجی وفلاحی NGOs کی مدد اور اپنی مدد آپ کے تحت خدمات انجام دی جائیں اجلاس میں ڈسٹرکٹ وائس چیئرمین عزیزاللہ آفریدی اور میونسپل کمشنر اشفاق احمد ملاح بھی موجود تھے۔