نیٹ فلکس پر پیش کی جانے والی خلائی کہانی پر مبنی فلم ریبل مون آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم پر دستیاب ہے جسے ناظرین کی بڑی تعداد اشتیاق سے دیکھ رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق رواں ماہ نیٹ فلکس پر پیش کی جانے والی فلم دسمبر کے دوران ہی سینما گھروں میں بھی ریلیز کی گئی تھی۔ 21 دسمبر کو ریلیز کی جانے والی فلم کی ہدایات زیک شنائڈر نے دیں۔
[visual-link-preview encoded=”eyJ0eXBlIjoiaW50ZXJuYWwiLCJwb3N0IjoxODM3MzIsInBvc3RfbGFiZWwiOiJQb3N0IDE4MzczMiAtINuB2KfYpNizINii2YEg2K/bjCDaiNix24zar9mGINqp2Kcg2K/ZiNiz2LHYpyDYs9uM2LLZhiDYqtuM2KfYsdiMINm+2LHbjNqp2KTZhCDYqNq+24wg2b7bjNi0INqp24zYpyDYrNin2KbbkiDar9inIiwidXJsIjoiIiwiaW1hZ2VfaWQiOjE4MzczMywiaW1hZ2VfdXJsIjoiaHR0cHM6Ly9tbW5ld3MudHYvdXJkdS93cC1jb250ZW50L3VwbG9hZHMvMjAyMy8xMi9Ib3VzZS1vZi10aGUtRHJhZ29uLTMwMHgyNTAuanBnIiwidGl0bGUiOiLbgdin2KTYsyDYotmBINiv24wg2ojYsduM2q/ZhiDaqdinINiv2YjYs9ix2Kcg2LPbjNiy2YYg2KrbjNin2LHYjCDZvtix24zaqdik2YQg2KjavtuMINm+24zYtCDaqduM2Kcg2KzYp9im25Ig2q/YpyIsInN1bW1hcnkiOiLZhdi52LHZiNmBINiq2LXZiNix2KfYqtuMINiz24zYsduM2LIg24HYp9ik2LMg2KLZgSDYr9uMINqI2LHbjNqv2YYg2qnYpyDYr9mI2LPYsdinINiz24zYstmGINiq24zYp9ixINuB2Yjahtqp2Kcg24HbkiDYrNizINqp2Kcg2b7YsduM2qnYpNmEINio2r7bjCDYotim2YbYr9uBINio2LHYsyDaqduSINii2LrYp9iyINmF24zauiDZvtuM2LQg2qnbjNinINis2KfYptuSINqv2KfblCIsInRlbXBsYXRlIjoic3BvdGxpZ2h0In0=”]
فلم کی کہانی ایک تصوراتی کہکشاں پر مبنی ہے جس پر مدرورلڈ کی حکومت ہے جبکہ فلم کے متعلق دستیاب دیگر حقائق کی تفصیل مندرجہ ذیل ہے:
ریبل مون
بنیادی طور پر ریبل مون (باغی چاند) کی کہانی کورا کے متعلق ہے جو ایک ایسی سپاہی ہے جس نے ویلڈٹ کی پرسکون کھیتی باڑی کے دوران چاند پر ایک معاشرہ محسوس کیا جو امپیریم کیلئے لڑتے ہوئے اپنی سابقہ زندگی سے دور ہوچکی ہے۔
اسی دوران انٹر اسٹیلر کی جانب سے کہکشاں کی شاہی سلطنت کو کنٹرول کرنے کی کوششیں کی جاتی ہیں۔ کورا کا پرتشدد ماضی اپنی موت آپ مر جاتا ہے جب ایڈمرل ایٹیکس نوبل آ کر جنگی کروزرز کے ذریعے ویلڈٹ پہنچ جاتا ہے۔
ایڈمرل کورا کی دنیا میں تباہی مچا دیتا ہے۔ فلم کی کہانی کورا اور ایڈمرل ایٹیکس کی باہمی کشاکش اور اس دوران انٹر اسٹیلر کی شاہی سلطنت کیلئے رسہ کشی سے عبارت ہے جسے فرضی کہانیوں میں دلچسپی رکھنے والے شائقین کیلئے تشکیل دیا گیا ہے۔
کاسٹ
فلم کی کہانی میں سوفیا بوتیلا، چرلی ہنم، مائیکل ہزمین، ڈیمن ہونسو، ڈونا بے، رے فشر، کلوپیٹرا کولمین، جینا میلون، فرا فی، ایڈ شیرن اور انتھونی ہاپکنز جیسے فنکار شامل ہیں۔
کیا فلم دیکھنی چاہئے؟
ریبل مون زیک شنائڈر کی ہدایتکاری کے معترف مداحوں کیلئے کسی شاندار فلم سے کم نہیں ہے جبکہ زیک کو تصوراتی دنیائیں تخلیق کرکے ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم تخلیق کرنے کا طویل تجربہ حاصل ہے۔
فلم کی کہانی دیکھ کر نئے شائقین کو بھی مایوسی نہیں ہوتی جبکہ متعدد تجزیہ کاروں نے فلم کی کہانی پر تنقید بھی کی ہے، تاہم فلم بینوں کو فلم دیکھنے سے قبل ایسی تنقید کو اہمیت نہیں دینی چاہئے۔
کیا ریبل مون کا دوسرا حصہ آئیگا؟
آئندہ برس 2024 کے آغاز میں ہی زیک شنائڈر کی تخلیق کردہ فلم ریبل مون کے دوسرے حصے کو پیش کرنے کی تیاری جاری ہے جسے 19اپریل 2024 کو ریلیز کیا جائے گا۔