معروف اداکارہ علیزے شاہ کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
اداکارہ علیزے شاہ نے ماضی میں بھی کئی دفعہ اپنے رویے کی وجہ سے تنقید کا سامنا کیا ہے، اُن کے بارے میں اکثر لوگوں کو یہ شکایت رہتی ہے اُن کا رویہ اچھا نہیں ہوتا۔
حال ہی میں معروف پروڈکشن ہاؤس نے اداکارہ کیخلاف باقاعدہ شکایت درج کرائی ہے، جس میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ علیزے شاہ کے رویے کی وجہ سے ایک دفعہ سیٹ کا ماحول خراب ہوگیا تھا اور پھر اداکارہ پروڈکشن ٹیم کو بتائے بغیر ڈرامے کی شوٹنگ کو درمیان میں چھوڑ کر چلی گئی تھیں۔
اداکارہ کیخلاف درج شکایت کے مطابق پروڈکشن ہاؤس کو بغیر اطلاع کے جانے پر مالی نقصان اٹھانا پڑا۔ یونائیٹڈ پروڈیوسرز ایسوسی ایشن نے بھی تصدیق کی ہے کہ انہیں علیزے شاہ کے خلاف شکایات موصول ہوئی ہیں۔
احد رضا میر کی تعریف کرنے پر سوشل میڈیا صارفین نے رمشا خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا
واضح رہے کہ اداکارہ کے حوالے سے اِن خبروں کے سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی اکثریت علیزے شاہ پر پابندی لگانے کا مطالبہ کررہی ہے۔