پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کی ہم برائیڈل کاؤچر ویک کی ویڈیو وائرل ہوگئی، علیزے شاہ شازیہ منظور کے گیت پر رقص کرنے کے بعد اسٹیج پر گر گئیں جنہیں معروف گلوکارہ نے اٹھنے میں مدد کی۔
تفصیلات کے مطابق ہم برائیڈل کاؤچر ویک کے دوران ریمپ پر جلوے بکھیرنے اور شازیہ منظور کے گیت پر رقص کے بعد علیزے شاہ اسٹیج پر گر گئیں۔ سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے اس واقعے پر تنقید کی ہے۔
ہم برائیڈل ویک کے دوران اداکارہ یمنیٰ زیدی، ماورا حسین اور علیزے شاہ سمیت متعدد ستاروں نے اسٹیج پر رقص و سرود کے جلوے بکھیرے۔ 3 روزہ شو مختلف گیتوں، رقص اور ماڈلنگ کے بعد اپنے اختتام کو پہنچ گیا۔
ایمن، منیب بٹ اور امل کے دبئی میں سیر سپاٹے، تصاویر وائرل
مسکرا مسکرا کر گالوں میں درد پڑ گیا۔ایزابیل کا کترینہ کی شادی کے بعد پیغام