علیزے شاہ نے گلوکاری کے میدان میں بھی قدم رکھ دیا، خوبصورت آواز میں گانا ریلیز

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Alizeh Shah released his own song

کراچی :پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی نئی اْبھرتی ہوئی اداکارہ علیزے شاہ نے اداکاری کے بعد گلوکاری کی دْنیا میں بھی قدم رکھ دیا۔گزشتہ روز علیزے شاہ نے اپنی سْریلی آواز میں تیار کیا گیا پہلا گانا ریلیز کیا ہے جس میں اْن کے ہمراہ معروف گلوکار ساحر علی بگا نے بھی اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔

علیزے شاہ اور ساحر علی بگا کے اس نئے گانے کا عنوان ’بدنامیاں‘ ہے، اس گانے کے کمپوزر ساحر علی بگا ہیں جبکہ گانے کی شاعری عمران رضا نے ترتیب دی ہے۔

 

نجی خبر رساں ادارے کے مطابق علیزے شاہ نے اپنے پہلے گانے کے حوالے سے کہا کہ اْنہیں اْمید ہے کہ اداکاری کی طرح اْن کی گلوکاری کو بھی مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جائے گا۔دوسری جانب گلوکار ساحر علی بگا نے اْمید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ عید کے خوشیوں بھرے تہوار پر لوگ گانے ’بدنامیاں‘ کو خوب پسند کریں گے۔

ساحر علی بگا نے کہا کہ یہ گانا مداح پسند کریں گے کیونکہ اْنہوں نے ہمیشہ ہی ہمارے کام کو بہت سراہا ہے۔

واضح رہے کہ علیزے شاہ ناصرف اداکاری بلکہ ماڈلنگ بھی کرتی ہیں، ڈرامہ سیریل ’ عشق تماشا‘ میں بہترین اداکاری کرنے پر انہیں ایوارڈ بھی دیا گیا تھا جبکہ ڈرامہ ’عہدِ وفا‘ میں بھی علیزے کی اداکاری کو خوب پذیرائی ملی۔

Related Posts