امید ہے تم آج بہتر مقام پر ہوگی۔علیزے شاہ بلی کی وفات پر افسردہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امید ہے تم آج بہتر مقام پر ہوگی۔علیزے شاہ بلی کی وفات پر افسردہ
امید ہے تم آج بہتر مقام پر ہوگی۔علیزے شاہ بلی کی وفات پر افسردہ

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ علیزے شاہ نے اپنی بلی کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ آج کسی بہتر مقام پر ہوگی۔

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی بلی کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ادکارہ علیزے شاہ نے کہا کہ تم مجھے بہت جلدی چھوڑ کر چلی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:

میرا گانا مداحوں کیلئے ہے، ناقدین کیلئے نہیں۔علیزے شاہ

علیزے شاہ کا دلبر پر رقص، سوشل میڈیا پر نئی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی

اداکارہ علیزے شاہ نے میری جان کافی کہہ کر انتقال کرجانیوالی بلی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں امید کرتی ہوں کہ تم ایک بہتر مقام پر ہوگی۔ دعا ہے کہ تمہیں سکون نصیب ہو۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Alizooo (@alizehshahofficial)

یہی نہیں بلکہ اداکارہ علیزے شاہ نے جان کی بازی ہار جانے والی اپنی بلی کے ہمراہ ماضی کی ویڈیو اورتصویر بھی شیئر کی جس میں انہیں بلی کو پیار کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے فوٹو شوٹ میں اداکارہ علیزے شاہ کو دلہن کے سرخ رنگ کے لباس میں دیکھا گیا جس پر مداحوں نے پسندیدگی کا اظہار کیا۔

اداکارہ علیزے شاہ نے گزشتہ ماہ 9 اکتوبر کو فوٹو شوٹ میں سرخ رنگ کا لال لہنگا اور چولی پہنی جس کے ساتھ بھاری بھرکم کڑھائی والا دوپٹہ بھی نظر آیا۔فوٹو انسٹاگرام پر شیئر کی گئی۔

Related Posts