لوگوں سے ان کے رویے کے مطابق سلوک کرتی ہوں۔علیزے شاہ کا یاسر نواز کو جواب

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لوگوں سے ان کے رویے کے مطابق سلوک کرتی ہوں۔علیزے شاہ کا یاسر نواز کو جواب
لوگوں سے ان کے رویے کے مطابق سلوک کرتی ہوں۔علیزے شاہ کا یاسر نواز کو جواب

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف فنکارہ علیزے شاہ نے اداکار و ہدایتکار یاسر نواز کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں لوگوں سے ان کے رویے کے مطابق سلوک کرتی ہوں۔

تفصیلات کے مطابق یاسر نواز نے کہا تھا کہ اداکارہ علیزے شاہ کے ساتھ کام کرنا مشکل ہے اور میں مستقبل میں ان کے ساتھ کام نہ کرنے کو ترجیح دوں گا جس کا علیزے نے جواب دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ غنا علی نے شوہر کے ہمراہ بولڈ تصاویر شیئر کردیں، مداح حیران

ڈرامہ سیریل میرا دل میرا دشمن میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی فنکارہ علیزے شاہ نے اپنے حالیہ انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کا احوال سنایا۔

میزبان علی سفینہ نے اداکارہ سے یاسر نواز کے تبصرے کے متعلق پوچھا تو علیزے شاہ نے کہا کہ ہر انسان دوسرے انسانوں کے مقابلے میں مختلف ہوتا ہے اور اکثر گزارہ مشکل ہوجاتا ہے۔

انٹرویو کے دوران اداکارہ علیزے شاہ نے کہا کہ اکثر اوقات ہم ایک دوسرے سے روابط میں مشکلات کا شکار ہوتے ہیں۔کام کا ماحول گھر جیسا ہوتا ہے اور ایک ہی وقت سب کے ساتھ اچھا سلوک نہیں ہوسکتا۔

اداکارہ علیزے شاہ نے کہا کہ ہر شخص جس طرح کا برتاؤ کرتا ہے، اسے اسی طرح جواب بھی دیا جاتا ہے۔ میں بھی لوگوں کے ساتھ ان کے رویے کے مطابق سلوک کرتی ہوں۔

عمران عباس سے شادی کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ علیزے شاہ نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ یہ ایک بڑی افواہ ہے، مجھے نہیں معلوم کہ لوگ اس قسم کی افواہیں کیوں پھیلاتے ہیں۔

عشق تماشا، عہدِ وفا اور تانا بانا سمیت مختلف ڈراموں میں اہم کردار نبھانے والی فنکارہ علیزے شاہ نے میزبان علی سفینہ کے مختلف سوالوں کے جواب دئیے تاہم یاسر نواز کے متعلق مزید کچھ نہیں کہا۔

خیال رہے کہ اِس سے قبل پی ٹی وی سمیت متعدد ٹی وی چینلز کے معروف اداکار یاسر نواز کی علیزے شاہ پر تنقید اور دوبارہ ساتھ کام نہ کرنے کے اعلان کے بعد فیروز خان نے اداکارہ کی حمایت کا اعلان کردیا۔

رواں برس ایک ٹاک شو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے یاسر نواز نے کہا کہ میرا دل میرا دشمن نامی ڈرامہ سیریل میں اداکارہ علیزے شاہ کے ہمراہ کام کرنا ایک مشکل تجربہ رہا اور میں آئندہ علیزے کے ہمراہ کام نہ کرنے کو ترجیح دوں گا۔

مزید پڑھیں: یاسرنواز کاعلیزے کیساتھ کام نہ کرنے کا اعلان، فیروز کا اداکارہ کی حمایت کا فیصلہ

Related Posts