پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ علیزے شاہ نے بلی کندھے پر لاد کر ویڈیو ریکارڈ کروالی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ علیزے شاہ نے گزشتہ روز اپنی ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈال دی جس میں انہیں ایک بلی کو اپنے کندھے پر لاد کر لے جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران علیزے شاہ کی ویڈیو کو 3 لاکھ 92 ہزار سے زائد سوشل میڈیا صارفین نے دیکھ لیا۔ درجنوں مداحوں نے ویڈیو پر کمنٹ کرکے اداکارہ اور بلی کی بھی تعریف کی۔
عوام کا مینڈیٹ چرایا گیا، نظریں سپریم کورٹ پر ہیں۔شگفتہ اعجاز